مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہاہے کہ مشرق وسطی تنازع کا واحد حل دو ریاستی حل ہے جبکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کسی بھی صورت میں قبول نہیں۔ اطلاعات کے مطابق انتونیو گوتیرس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی وزیراعظم رامی حماد اللہ سے ملاقات کی اور کہاکہ اس دیرینہ تنازعے کا حل تلاش کرنا ہوگا۔اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیلی حکام سے ملاقات کی اور واضح الفاظ میں کہاکہ فلسطینی علاقوں پر یہودی آبادی کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے اوراسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقے خالی کرنا ہونگے۔گوتیرس کا کہنا تھاکہ مشرق وسطی تنازعے کا دو ریاستی حل کے علاوہ اور کوئی حل نہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہاہے کہ مشرق وسطی تنازع کا واحد حل دو ریاستی حل ہے جبکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کسی بھی صورت میں قبول نہیں۔
News ID 1874930
آپ کا تبصرہ